ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست میں اب آئندہ کوروناکی ٹسٹنگ 3بارہوگی، نجی اداروں کے اشتراک سے کووِڈلیبارٹریزکا قیام: ڈاکٹر سدھاکر

ریاست میں اب آئندہ کوروناکی ٹسٹنگ 3بارہوگی، نجی اداروں کے اشتراک سے کووِڈلیبارٹریزکا قیام: ڈاکٹر سدھاکر

Sat, 03 Oct 2020 14:25:12    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) عوامی ونجی اشتراک(پبلک پیپل پارٹنرشپ)کے تحت ریاستی حکومت نے آرٹی۔پی سی آر کووِڈ۔19لیبارٹری قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔ایک ہفتہ کے اندرٹینڈرطلب کئے جائیں گے۔یہ اعلان ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے کیا۔

بروزجمعہ وائٹ فیلڈمیں یوروفنس کلنیکل جنیٹیک انڈیاکی جانب سے قائم کئے گئے نئے کووڈٹسٹنگ لیبارٹری کاافتتاح کرنے کے بعدانہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی ہدایت کے مطابق کورونامتاثرین کی ٹسٹنگ تین مرحولوں میں کرنے کے لئے درکا ربنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں نجی اداروں کے اشتراک عمل سے لیبارٹری قائم کرنے کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے۔محکمہ میڈیکل تعلیم اورمحکمہ صحت نے مشترکہ طورپر پروگرام ترتیب دیاہے،ایک ہفتہ کے اندرٹینڈرطلب کیاجائے گا۔

سدھاکرنے مزیدکہاکہ صرف 6مہینوں کے دوران ریاست میں 144کووِڈ۔19ٹسٹنگ لیبارٹریزقائم کئے گئے ہیں،آج جس لیاب کاافتتاح عمل میں آیا وہ ریاست کا 145لیاب ہے۔کمپنی نے اس لیاب میں روزانہ 5ہزارکوروناٹیسٹنگ کئے جانے کا بھروسہ دیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ریاست میں کوروناپھیلاؤ پرقابو پانے کے لیے عوامی بیداری بہت سارے پروگرام بنائے گئے،اس کے باوجودریاست میں کوروناکے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اس لئے اب ماسک پہنے بغیرگھومنے والوں پر200کی بجائے 1000روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس کے علاوہ جوافراد کوروناکے سلسلہ میں جاری کردہ رہنماخطوط کی خلاف ورزی کریں گے ان پرسخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سدھاکرنے کہا کہ ریاست میں کوروناکے معاملات میں اضافہ ہورہاہے، تاہم اس سے مرنے والوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ریاست میں کوروناسے مرنے والوں کی شرح 1.52فیصدہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 50لاکھ کوروناٹیسٹ کئے گئے ہیں،آئندہ دنوں میں روزانہ 1.5لاکھ کوروناجانچ کی اہلیت پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


Share: